حیدرآباد۔5ستمبر(اعتماد نیوز)سابق تلگو دیشم سینئر لیڈر توملا ناگیشور راؤ
نے آج حکمران جماعت ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی۔ آج انہوں نے
اپنے کثیر تعداد میں حامیوں کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے بعد کہا
کہ وہ تلنگانہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہی ٹی آر ایس
میں شامل ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ انکے دوست ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور
تلگو دیشم کے رویہ کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے رویہ سے انکو
تکلیف پہونچی ہے۔ اس موقع پر ضلع کھمم کے کئی زیڈ پی ٹی سی قائدین اور تلگو
دیشم کے کئی لیڈر ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔